Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں تھا، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ پوری پی ٹی آئی شہبازگل کے ساتھ کھڑی ہے۔
شائع 11 اگست 2022 06:44pm
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں : اسکرین گریب(آج نیوز یوٹیوب)
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں : اسکرین گریب(آج نیوز یوٹیوب)

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہبازگل کا بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کرنہیں تھا، فارن فنڈنگ سے چلنے والی پارٹی شہداء پرسیاست کررہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تاریخ میں کبھی کسی نے شہداء پرسیاست نہیں کی، تاریخ میں کسی نے پاک افواج کوبدنام نہیں کیا، اب سمجھ آرہا ہے کہ ملک دشمن ایجنڈا کس کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی، پوری پی ٹی آئی شہبازگل کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مونس الہی نے کس حیثیت سے پولیس کوبنی گالا بھیجا، پرویزالہی کو بیان کی مذمت کرنے میں 24 گھنٹے لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ پنجاب کوبیان کی کھل کرمذمت کرنا چاہئے تھی، سابق وزیرداخلہ ہوں، مجھے پروٹوکول دیں گے تولوں گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم ملک کیلئے جان کی پرواہ کیے بغیرلڑجائیں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی اورغیرملکیوں سے فنڈنگ لی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div