پہلاون ڈے: پاکستان کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دے ہیں ۔
شائع 16 اگست 2022 01:56pm
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جس کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دے ہیں ۔

امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے 2 کھلاڑیوں آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کا ون ڈے ڈیبیو ہوا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بلے باز سلمان علی آغا نے کہا اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے یادگار لمحات ہیں، اس ٹیم کی سب سے اہم بات اتفاق اور اتحاد ہے۔

فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، ڈیبیو میں سب سے اہم بات پریشر برداشت کرنا ہوتا ہے، کوشش کروں گا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ آج جبکہ دوسرا 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔