مجھے آم کون بھیجے گا؟جرمن سفیر پاکستان چھوڑتے ہوئے اُداس ہوگئیں
جرمن نمائندہ براۓ امورِ نوجوانان ماریون فینگز نے پاکستان چھوڑنے پر اُداس ہوگئیں۔
جرمن سفیر ماریون فینگز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجے ہوئے ٹرک کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
ماریون فینگز نے پیغام میں کہا ہے کہ ’4 سال بعد پاکستان کو یوم آزادی کے موقع پر چھوڑنا اُن کے لیے ایک غمگین لمحہ ہے،میں نے یہاں قیام کے دوران لوگوں کی مہمان نوازی اپنی توقع سے کئی زیادہ پائی۔ میرے ساتھ اس سفر میں شریک ہونے کیلئے آپ سب کا شکریہ۔ پاکستان ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔
جرمن سفیر برائے نوجوانان، ماریون فینگز نے اپنے ٹوئٹ میں آم کا ایموجی بناتے ہوئے پوچھا کہ اب اگلے سال مجھے آم کون بھیجے گا؟
چند روز قبل بھی انہوں نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا تھا ۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں میرے قیام کی ایک اور خاص یاد: یہاں کی شادیاں! بازاروں میں خریداری، لباس کی تلاش، رقص کی مشقیں اور ڈھیر ساری تصاویر کھنچوانا، یہ سب ایک بہت دلچسپ تجربہ رہا۔ اب مجھے جرمنی واپس جا کر ان پاکستانی جوڑوں کو پہننے کا مناسب موقع تلاش کرنا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔