گلوکارہ آئمہ بیگ کا کونسا خواب پورا ہوگیا؟

گلوکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 17 اگست 2022 08:54pm

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی زندگی کا ایک خواب پورا ہوگیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں آئمہ بیگ کو لندن کے ویمبلے ارینا میں یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کی زندگی کا ایک خواب سچ ہوگیا’۔