سیریز’فاطمہ جناح’میں دنانیر کی انٹری، طویل ٹریلر دیکھیں

یہ سریز آئندہ برس ریلیز کی جائے گی
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 09:44am

فاطمہ جناح کی زندگی پر بنائی جانے والی سیریز کا طویل ٹریلر جاری کردیا گیا، یہ سریز مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی کے تین ادوار پہ مشتمل ہے۔

مادر ملت کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہی ہدایتکار ہیں۔

ٹریلر کے مطابق سیزن میں فاطمہ جناح کے بچپن اور جوانی کا کردار اداکارہ سندس فرحان ادا کریں گی جب کہ دوسرے سیزن میں سجل علی ‘مادر ملت’ کے روپ میں نظر آئینگی، سیریز کے آخری سیزن میں پاکستان بننے اور فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے اور اسامعہ ممتاز ‘مادر ملت’کا کردار ادا کریں گی۔

ٹریلر میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کرنے والی تینوں اداکاروں کی جھلک دکھائی ہے اور ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ سریز آئندہ برس 2023 میں پیش کی جائے گی ۔

سیریز میں اداکارہ دنانیر مبین کو شامل کیا گیا ہے وہ ایک صحافی انیتا پونم کے کردار میں نظر آئیں گی ۔

تین سیزنز پرمبنی سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا اور پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔

اس سیریزکو ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اسے کسی ٹی وی چینل پر بھی ریلیز کیا جاسکتا ہے۔