شہباز گل پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں: فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، کوئی بھی اس تشدد کی حمایت نہیں کرسکتا۔ شہباز گل پر تشدد میں ملوث افسران کیخلاف تفتیش شروع کی جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کا خاندان جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل تشدد معاملے پر ایک آزاد میڈیکل بورڈ بنانا چاہیے، جس پر فریقین کو اعتماد ہو۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کو اداروں کے سامنے کھڑا کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازگل کی تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، امید ہے عدالت میڈیکل رپورٹ دیکھے گی، شہبازگل کےساتھ جوظلم ہوا وہ قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازگل پرٹارچر کے خلاف عالمی ردعمل آرہا ہے، شہبازگل کے معاملے پر ہمیں شدید تشویش ہے، شہبازگل کی جعلی رپورٹس بنائی جارہی ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔