عمران خان کو شہباز گل کی نہیں، اپنی پرواہ ہے: عظمیٰ بخاری

شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے۔
شائع 18 اگست 2022 04:38pm
عظمیٰ بخاری (فوٹو: فائل)
عظمیٰ بخاری (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو شہباز گل کی نہیں پر اپنی پرواہ ہے، جنہوں نے سیاسی جنگ لڑنا تھی وہ آئی سی یو میں جا کر لیٹ گئے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے تو ساڑھے تین سو سے زیادہ دن جیل میں گزارے۔ شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے، اس کے معاملات وفاق طے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرزنش کر کے پسند کے فیصلے کروائے جاتے ہیں، ہم پہلے روتے تھے کہ عثمان بزدار کو عمران خان چلاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب لگتا ہے پرویز الٰہی گوگی پنکی کا ادھورا مشن پورا کریں گے۔