Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی بیماری کو بہانہ قرار دے دیا

شہباز گل کو جب عدالت لے جایا جارہا تھا تو وہ بری طرح رو پڑے اور بار بار ماسک مانگتے رہے۔
شائع 19 اگست 2022 11:49am
میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو طبی طور پر صحت مند قرار دے دیا ہے، اسلام آباد پولیس
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو طبی طور پر صحت مند قرار دے دیا ہے، اسلام آباد پولیس فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ملزم حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کررہا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی بیماری کو بہانہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو طبی طور پر صحت مند قرار دے دیا ہے، ملزم حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کررہا ہے، تمام تر امور قانون کے مطابق مکمل کررہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بیماری کا بہانا کرکے ملزم شہباز گل تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

2 روزقبل 17 اگست کو شہباز گل کو طبیعت خراب ہونے پر اسلام آباد کے پمز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا تھا تاہم مجموعی رپورٹ آنے پر میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو مکمل فٹ قرار دیا تھا۔

شہباز گل آج عدالت میں پیشی کے وقت رو پڑے، پولیس سخت سیکیورٹی میں پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی تو وہ وہیل چیئرپر موجود تھے۔

اس موقع پر شہباز گل کو جب عدالت لے جایا جارہا تھا تو وہ بری طرح رو پڑے اور بار بار ماسک مانگتے رہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div