Aaj News

طالبہ تشدد کیس: چار ملزمان مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مرکزی ملزم شیخ دانش پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولییس کی حراست میں ہیں۔
شائع 19 اگست 2022 03:43pm

فیصل آباد کی مقامی عدالت نے طالبہ تشدد کیس میں چار ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون سمیت اہم ڈیٹا ریکور کرنا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے چاروں ملزمان کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جبکہ کیس کا مرکزی ملزم شیخ دانش 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

اس سے قبل، فیصل آباد میں تشدد کا شکار خدیجہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں جنسی تشدد کے شواہد مل گئے۔

طالبہ خدیجہ تشدد کیس میں مرکزی ملزم دانش کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، ملزم دانش کو آج صبح آٹھ بجے عدالت پیش کرنا تھا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق طالبہ خدیجہ پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، جس کے بعد نمونے مزید تجزیے کیلئے لاہور بھجوا دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے پرمعاملہ سامنے آئے گا۔

Comments are closed on this story.

مقبول ترین