سوشل میڈیا اداکارہ سجل علی کی ہم شکل کے چرچے

لڑکی کا تعلق جرمنی سے ہے
شائع 19 اگست 2022 10:19pm

سوشل میڈیا پر چند روز سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی سے مشابہت رکھنے والی لڑکی وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں صارفین کو پاکستانی اداکارہ سجل علی کی ایک ہمشکل ملی ہے جس کا تعلق جرمنی سے ہے۔جس کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین سجل کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

لڑکی کا نام فی الحال واضح نہیں ہے کیوں کہ جس اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سجل علی سے مشابہ لڑکی کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں اس اکاؤنٹ میں لڑکی کا نام ’queenndaroo درج ہے۔

جس اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سجل علی سے مشابہ لڑکی کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں اس کے مطابق لڑکی کا نام ‘کوئین دارو’ ہے جس کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں جس کا اندازہ اکاؤنٹ پر موجود ان کی لاتعداد تصاویر اور ویڈیوز سے کیا جا سکتا ہے۔

 تاہم لڑکی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ اس کا چہرہ اور ہنسنے کا انداز سجل علی سے مشابہ ہے۔