بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش
بالی ووڈ کی مشہور فیشن آئیکون اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے کہ اُن کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘آج 20 اگست کے دن ہم نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ڈاکٹرز، نرسز، رشتہ داروں اور اپنے دوستوں کا جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں سہارا دیا، یہ ایک شروعات ہے آج سے ہماری زندگی ہمیشہ کیلئے بدلنے والی ہے’۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور ان کے بیٹے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا 8 مئی 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔