Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کینسر اور مہلک بیماریاں؟ “بےبی پاؤڈر” کی فروخت بند کرنے کا اعلان

'پروڈکٹ میں موجود ایسبیسٹوس کی مبینہ آلودگی کی وجہ سے خواتین کو رحم کی بیماریوں اور کینسر کا سامنا کرنا پڑا'
اپ ڈیٹ 23 اگست 2022 08:47am
اسٹاک فوٹو
اسٹاک فوٹو

خواتین جانب سے دسیوں ہزار مقدموں کا سامنا کرنے والی دواسازی کی بڑی کمپنی جانسن اینڈ جانسن (جے اینڈ جے) نے جمعرات (11 اگست) کو اعلان کیا کہ وہ 2023 میں عالمی سطح پر اپنے “ٹیلک” پر مبنی بےبی پاؤڈر کی فروخت بند کر دے گی۔

کمپنی پر کئے گئے مقدمات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس پروڈکٹ میں موجود ایک معروف کارسنجن کی ایسبیسٹوس کی مبینہ آلودگی کی وجہ سے خواتین کو رحم کی بیماریوں اور کینسر کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ اعلان جے اینڈ جے کی جانب سے امریکہ اور کینیڈا میں پروڈکٹ کی بندش کے دو سال سے زائد عرصے کے بعد سامنے آیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس نے ٹیلک کی جگہ کارن اسٹارچ پر مبنی بےبی پاؤڈر پر منتقلی کا “تجارتی فیصلہ” کیا ہے۔

کئی سالوں سے کمپنی نے دعویٰ تھا کہ اس کی مصنوعات محفوظ ہیں، جس کا جمعرات کو اعادہ کیا گیا۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا، “ہمارے کاسمیٹک ٹیلک محفوظ ہونے کے بارے میں ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

طبی ماہرین کے کئی دہائیوں پر مبنی آزاد سائنسی تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے، جے اینڈ جے نے تصدیق کی کہ اس کا ٹیلک پر مبنی جانسنز بےبی پاؤڈر محفوظ ہے، اس میں ایسبیسٹوس نہیں ہے، اور یہ کینسر کا سبب نہیں بنتا۔“

ٹیلک کیا ہے؟

ٹیلک سب سے نرم معدنیات ہے اور اسے زیر زمین ذخائر سے نکالا جاتا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے مطابق، کیمیائی طور پر یہ ہائیڈرس میگنیشیم سلیکیٹ ہے اور اسے مختلف اقسام کے کاسمیٹک اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات جیسے بےبی پاؤڈر، لپ اسٹک، آئی شیڈو اور فاؤنڈیشن میں استعمال کیا جاتا ہے۔

جب اسے باریک پاؤڈر میں تبدیل کر دیا جائے تو یہ نمی جذب کرنے اور رگڑ کو کم کرنے کے قابل ہوتا ہے جو جلد کو خشک رکھتا ہے، دانے روکنے میں مدد کرتا ہے، میک اپ کو کیک ہونے سے روکتا ہے اور عام طور پر کسی پروڈکٹ کے احساس اور ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

کیا یہ کینسر کا سبب بنتا ہے؟

ایسبیسٹوس قدرتی طور پر پائے جانے والے سلیکیٹ معدنیات کے ایک اور گروپ کا نام ہے اور ٹیلک کے ذخائر کے قریب بھی پایا جا سکتا ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق “ایسبیسٹوس کے ساتھ ٹیلک کے آلودہ ہونے کا امکان ہے۔”

ایسبیسٹوس کو تعمیرات اور مینوفیکچرنگ میں استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اسے پھیپھڑوں، رحم کے کینسر، میسوتھیلیوما اور دیگر صحت سے جڑے مسائل کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق، عام طور پر قبول کیا جاتا ہے کہ ایسبیسٹوس سے آلودہ ٹیلک کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

تاہم، اس کی وضاحت کم ہے کہ آیا ایسبیسٹوس فری ٹیلک بھی نقصان دہ ہے؟

1960 کی دہائی سے تجویز کیا گیا ہے کہ جب جینٹل ایریا یا سینیٹری نیپکن پر لگایا جائے تو ٹیلکم پاؤڈر رحم کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

تاہم، ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ، “ان مطالعات نے حتمی طور پر اس طرح کے کسی ربط کو ظاہر نہیں کیا ہے، یا اگر ایسا کوئی لنک موجود ہے، تو کون سے خطرے والے عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔”

کئی دہائیوں سے، ماہرین اطفال نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں پر ٹیلکم پاؤڈر استعمال نہ کریں، چاہے اس میں ایسبیسٹوس نہ ہو۔

ماہرین متنبہ کرتے ہیں کہ اگر بچے ٹیلک والی سانس لیتے ہیں تو یہ دم گھٹنے، انفیکشن اور سانس کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

جانسن اینڈ جانسن کے خلاف مقدمات

1894 میں، کمپنی نے ڈائپر ریش کو ختم کرنے کے لیے بےبی پاؤڈر فروخت کرنا شروع کیا، جو اپنی مخصوص خوشبو کی وجہ سے پوری دنیا میں پہچانا جا سکتا ہے۔

1990 کی دہائی کے اواخر سے جے اینڈ جے کو اپنے بیبی پاؤڈر کی مبینہ ایسبیسٹوس آلودگی پر لاتعداد مقدمات کا سامنا کرنا پڑا، ان الزامات کی کمپنی نے مسلسل تردید کی ہے۔

ڈارلین کوکر شاید پہلی خاتون تھیں جنہوں نے مقدمہ دائر کیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ زہریلی ٹیلک جو اس نے اپنے بچے اور خود پر استعمال کی تھی اس نے اسے میسوتھیلیوما میں مبتلا کردیا تھا، یہ ایک کینسر کی شکل ہے جو مختلف اعضاء کے بافتوں کو متاثر کرتا ہے۔

روئٹرز کی 2018 کی رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران جے اینڈ جے ٹیلک ٹیسٹ کے نتائج اور کمپنی کے اندرونی ریکارڈ کو ظاہر کرنے سے بچنے میں کامیاب رہا، جس کی درخواست کی گئی تھی، اور کوکر کو مقدمے سے دستگبردار ہونے پر مجبور کیا گیا۔

اس کے بعد سے جے اینڈ جے کے خلاف دسیوں ہزار مقدمے دائر کیے گئے ہیں، اس الزام میں کہ اس کا ٹیلکم پاؤڈر کینسر کا باعث بننے والے ایسبیسٹوس سے آلودہ تھا۔ بلومبرگ کے مطابق کمپنی کو صرف امریکہ میں 40 ہزار 300 سے زیادہ مقدمات کا سامنا ہے، اور اسے اب تک 3.5 بلین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔

2018 میں امریکی ریاست میسوری کی ایک عدالت میں جیوری نے 22 خواتین کو 4.7 بلین ڈالر کا ہرجانہ دلوایا ، جب یہ پتہ چلا کہ جے اینڈ جے کی ٹیلک مصنوعات میں ایسبیسٹوس موجود ہے اور متاثرہ خواتین میں رحم کے کینسر کا باعث بنا ہے۔

2021 میں ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا کہ اس سال ایوارڈ کو کم کر کے 2 بلین ڈالرز کر دیا گیا۔ جے اینڈ جے کی اپیلوں کے باوجود سپریم کورٹ نے فیصلے کو کالعدم نہیں کیا۔

2018 میں رائٹرز اور نیو یارک ٹائمز کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ 1970 کی دہائی کے اوائل سے، جے اینڈ جے جانتا تھا کہ ان کی ٹیلک مصنوعات بعض اوقات چھوٹی مقدار میں ایسبیسٹوس سے آلودہ ہوتی ہیں۔

اندرونی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ایجنسیوں نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کے ایگزیکٹوز ممکنہ حکومتی پابندی اور عوامی ردعمل کے بارے میں فکر مند تھے۔

جانسن اور جانسن نے کیا اقدامات کیے ہیں؟

بار بار نامنظوری کے باوجود اکتوبر 2019 میں ایف ڈی اے کو ایک بوتل میں ایسبیسٹوس کی مقدار ملنے کے بعد جے اینڈ جے نے بے بی پاؤڈر کی 33 ہزار بوتلیں واپس منگوا لی تھیں۔

رواں مہینے کے آخر میں کمپنی نے کہا کہ اسی بوتل سے 15 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

مئی 2020 میں جے اینڈ جے نے اعلان کیا کہ وہ صارفین کی بدلتی عادات “مصنوعات کی حفاظت کے بارے میں غلط معلومات اور قانونی چارہ جوئی کے اشتہارات کی مسلسل رکاوٹ” کی وجہ سے کینیڈا اور امریکہ میں ٹیلک پر مبنی بےبی پاؤڈر کی فروخت بند کر دے گا۔

کمپنی کے خلاف لگائے گئے دسیوں ہزار مقدموں کے جواب میں، جے اینڈ جے نے دیوالیہ پن کی حکمت عملی کا استعمال کیا جسے “Texas two-step” کہا جاتا ہے تاکہ عدالت کی حکم کردہ ادائیگیوں کو محدود کیا جا سکے۔

گزشتہ اکتوبر میں جے اینڈ جے نے ٹیکساس میں LTL Management LLC کے نام سے ایک ذیلی ادارہ بنایا۔ اس کے بعد اس نے اپنے اثاثوں کو الگ رکھتے ہوئے تمام بےبی پاؤڈر کلیمز اور مستقبل کی ذمہ داریاں نئی کمپنی میں منتقل کر دیں۔

ایل ٹی ایل نے بعد میں دیوالیہ پن کے لیے درخواست دائر کی، جس نے اس کے خلاف تمام مقدمات کو روک دیا۔

جے اینڈ جے ایگزیکٹوز نے متنازع اقدام کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دعوؤں کو مؤثر اور منصفانہ طریقے سے حل کیا جائے گا۔

Cancer

Johnson & Johnson's

Baby Powder

Asbestos

Law Suits

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div