اداکارہ زارا نور عباس کی کتھک ڈانس کی ویڈیو وائرل

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے تنقید کے نشتر چلادیئے
اپ ڈیٹ 22 اگست 2022 10:11pm

زارا نور عباس اپنی کلاسیکل ڈانس ٹیچر کے ساتھ کتھک ڈانس پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں اپنی ڈانس ٹیچر کے ساتھ کلاسیکل کتھک ڈانس کی پریکٹس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں اپنی ٹیچر کی مہارت کا تھوڑا سا بھی مقابلہ نہیں کرسکتی لیکن لائیو میوزک کے ساتھ ان کے سایہ کی طرح رقص کرنا خواب جیسا تھا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے فوراً بعد ہی صارفین نے ویڈیو پرردعمل کا اظہار کیا اور اداکارہ پر تنقید بھی کی ۔