ممنوعہ فنڈنگ کیس: قاسم سوری کی ایف آئی اے طلبی پر فیصلہ محفوظ

چیف جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس سردارحلیمی نے کیس کی سماعت کی۔
اپ ڈیٹ 23 اگست 2022 03:31pm
قاسم سوری(فوٹو: فائل)
قاسم سوری(فوٹو: فائل)

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ایف آئی اے میں طلبی کے معاملے پر بلوچستان ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس سردارحلیمی نے کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل رؤف عطا، قاسم سوری کے وکیل پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو اختیار نہیں کہ وہ کسی کوطلب کرسکے، پارٹی الیکشن رولز کے تحت یہ قابل عمل نہیں۔

جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ گورنر کے پی پیش ہوئے، آپ کوکیا اعتراض ہے؟۔

وکیل قاسم سوری نے کہا کہ کوئی پیش ہوتا ہےتویہ اس کی مرضی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کوممنوعہ فنڈنگ پربازپرس کااختیار ہے۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔