بلوچستان میں 30 سال کے ریکارڈ میں ایسی بارشیں نہیں ہوئیں: فرح عظیم شاہ
ملک میں انتشار کى کيفيت ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظيم شاہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 30 سال کے ريکارڈ میں ایسی بارشيں نہیں ہوئیں، اب تک 225 افراد جان کى بازى ہار گئے
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ملک میں انتشار کى کيفيت ہے، يہ وقت تنقید کا نہيں ہے اس وقت پاکستان کو اتحاد کى ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کوبہت مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزيراعلى بلوچستان اورکابينہ کے ممبران نے اپنى تنخواہيں سيلاب زدگان کے لئے امداد میں ديئے ہیں، وزيراعلى بلوچستان خود تمام صورتحال کومانيٹرکررہے ہیں۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔