انتظار ختم، شان شاہد نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
اداکار شان شاہد کی فلم ضرار اگلے ماہ 23 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شان شاہد نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ فلم ضرار 23 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ فلم آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی گئی ہے؟ جس کے جواب میں شان نے بتایا کہ یہ فلم آئی ایس پی آر کے تعاون سے نہیں بنائی گئی ہے ۔

اداکار شان شاہد نے فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
فلم ضرار میں کرن ملک ، نیئر اعجاز ، رشید ناز، شفقت چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ فلم ‘ضرار’ کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا، فلم کا ٹریلر دو برس قبل 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔