سیلابی صورتحال، آرمی چیف کی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں سیکیورٹی اور سیلابی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی فاؤنڈیشن کے تحت ریلیف آپریشن پر بھی سربراہ پاک فوج کو بریفنگ دی گئی۔
250th Corps Commanders’ Conference held at GHQ today. General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (#COAS) presided.
— Pakistan Armed Forces 🇵🇰 (@PakistanFauj) August 25, 2022
Forum briefed on external and internal security situation with particular focus on current flood situation in the country @OfficialDGISPR #PakistanArmy #ISPR pic.twitter.com/gAdtkFwXsL
آرمی چیف نے فارمیشنز کو آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے اور بلوچستان، خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر متاثرہ فرد تک امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔