Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

توہین الیکشن کمیشن کیس: پی ٹی آئی نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگ لی

الیکشن کمیشن نے 7 ستمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
اپ ڈیٹ 30 اگست 2022 04:12pm
بینچ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے سے متعلق عدالتوں کا آرڈر طلب کرلیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بینچ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے سے متعلق عدالتوں کا آرڈر طلب کرلیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراءفواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کی مہلت مانگ لی جبکہ بینچ نے کمیشن کو کارروائی سے روکنے سے متعلق عدالتوں کا آرڈر طلب کرتے ہوئے 7 ستمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ انہیں نوٹس کے بارے میں زبانی پتہ لگا، پاور آف اٹارنی جمع کروانے کے لیے وقت دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بھی الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن پر نوٹسز جاری

فیصل چوہدری نے بتایا کہ اسد عمر کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم توہین الیکشن کمیشن پر شو کاز نوٹس جاری کر دیتے ہیں، آپ قانون پڑھ لیں کیا جواب جمع کروانا ہوتا ہے؟، جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ فئیر ٹرائل ہمارا حق ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے تحریری جواب کے ساتھ ہائیکورٹس کے آرڈر کی نقول جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو الیکشن کمیشن نے عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہینِ الیکشن کمیشن کے نوٹسزجاری کیے تھے۔

پاکستان

ECP

اسلام آباد

imran khan

Asad Umer

Fawad Chaudhary

pti leaders

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div