Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بھارت میں تیزی سے پھیلنے والا “ٹماٹر فلو” کیا ہے؟

مبینہ ٹماٹر فلو سے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہیں۔
شائع 31 اگست 2022 05:29pm

بھارتی ریاست کیرالہ میں “ٹماٹر فلو” نامی ایک نئے وائرس نے لوگوں اور ماہرین طبیعات کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

دی لانسیٹ ریسپریٹری میڈیسن کے ایک مضمون کے مطابق، اس پراسرار بیماری کا پہلا کیس 6 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا اور اب اس کے 80 سے زیادہ کیسز سامنے آچکے ہیں، یہ بیماری ہندوستان کے کئی حصوں میں پھیل چکی ہے۔

متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہیں، جن میں زیادہ درجہ حرارت، جوڑوں کا شدید درد اور خارش کی علامات پائی گئی ہیں۔

بچوں کو سرخ، تکلیف دہ چھالوں کے پھٹنے کا بھی سامنا کرنا پڑا جو ٹماٹر کے سائز تک بڑھ گئے تھے، اسی لیے اس وائرس کا نام ٹماٹر فلو رکھا گیا۔

متاثرہ بچوں میں ابھی تک اس وائرس کی وجہ سے کسی سنگین بیماری یا موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور تمام جلد یا بدیر صحت یاب ہو رہے ہیں۔

بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس بیماری کی وجہ کیا ہے؟

بخار، درد اور تکلیف کسی بھی قسم کے انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

انہوں نے قیاس کیا کہ یہ کسی ایسے وائرس کا نتیجہ ہو سکتا ہے جو مچھروں سے پھیلتے ہیں، جیسے ڈینگی اور چکن گنیا یا چکن پاکس۔

ماہرینِ صحت کا خیال تھا کہ شاید ٹماٹر کی شکل کا غیر معمولی ددوڑا اس لیے پیدا ہو رہا ہے کیونکہ بچے کووڈ ہونے کے بعد انفیکشنز پر مختلف ردعمل ظاہر کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ، ان چھالوں کے بڑے سائز کی وجہ سے ایک تجویز یہ بھی تھی کہ یہ منکی پاکس ہو سکتا ہے۔

ٹماٹر فلو کی حقیقت

سائنس دان ٹماٹر فلو میں مبتلا بچوں کے نمونوں کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ اس بیماری کی وجہ کی نشاندہی کی جا سکے۔

کیرالہ میں تعطیلات گزار کر واپس آنے کے بعد برطانیہ میں دو بچوں میں ٹماٹر فلو کی مشتبہ علامات پیدا ہوئیں، ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔

لیبارٹری کے نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ بچے “کوکس سیکی اے 16” نامی انٹرو وائرس سے متاثر تھے۔

Coxsackie A16 ہاتھ، پاؤں اور منہ کی بیماری یا “ HFMD“ کا سبب بنتا ہے، اس میں مریض کی ہتھیلیوں، پاؤں کے تلوے اور منہ میں چھالے پڑ جاتے ہیں۔

تو ایسا لگتا ہے کہ ٹماٹر فلو دراصل HFMD ہے۔ یہ انفلوئنزا کی کوئی قسم نہیں ہے اور نہ ہی اس کا ٹماٹر سے کوئی تعلق ہے اور یہ کوئی نئی بیماری بھی نہیں ہے۔

یہ کسی بھی طرح سے مویشیوں کے پاؤں اور منہ کی بیماری سے متعلق نہیں ہے۔

اس کی نوعیت عام طور پر ہلکی ہوتی ہے اور ایک ہفتے یا اس کے اندر اندر خود بخود ختم ہوجاتا ہے، حالانکہ درد سے نجات مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

بعض اوقات لوگوں کے منہ میں زخم ہو جاتے ہیں، جس سے ان کیلئے نگلنا مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے چھوٹے بچوں میں پانی کی کمی ایک مسئلہ ہو سکتی ہے۔

بہت کم صورتوں میں، وہ شخص وائرل میننجائٹس پیدا کر سکتا ہے۔ لیکن یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ابھی تک بھارت سے “ٹماٹو فلو” کے بعد سنگین بیماری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

بچپن کے بہت سے عام انفیکشنز کی طرح یہ بہت متعدی ہے اور پاخانے اور چھالوں میں موجود سیال کے ذریعے پھیل سکتا ہے، اس لیے والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایچ ایف ایم ڈی والے بچوں کو علامات شروع ہونے کے بعد پانچ دن تک اسکول یا نرسری سے دور رکھا جائے۔

india

Monkeypox

Tomato Flu

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div