Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پیاز اور ٹماٹر کی در آمد پر 31 دسمبر تک تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز پر چھوٹ دیدی گئی

مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے
شائع 01 ستمبر 2022 05:50pm
پیاز اور ٹماٹر۔ فوٹو — فائل
پیاز اور ٹماٹر۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر 31 دسمبر تک تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنی دے دیا۔

ایف بی آر نے قیمتوں کے استحکام کے لئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر دو ایس آر اوز جاری کردیے ہیں۔

دونوں اشیا کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے جس کی وجہ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان کے باعث مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر نے ان تمام اشیاء پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دے دی ہے جن کی تصدیق نیشنل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) یا صوبائی ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کرے گی۔

Federal govt

FBR

NDMA

Taxation

onion

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div