Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

بھارت سے سبزیاں درآمد کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: وزارت خارجہ

دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ فی الحال بھارت سے سبزیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ دفتر...
شائع 01 ستمبر 2022 08:39pm
عاصم افتخار احمد (فوٹو: فائل)
عاصم افتخار احمد (فوٹو: فائل)

دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ فی الحال بھارت سے سبزیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ “ہم ملک میں سبزیوں کی جلد سے جلد درآمد کی سہولت فراہم کرنے کے لیے وسیع تر خطے کے ممالک سے رابطے میں ہیں۔”

وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے اس بیان کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم کرنے کے لیے بھارت سے سبزیاں درآمد کرنے پر غور کرے گی۔

وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم بھارت سے سبزیاں درآمد کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ترکی اور ایران دوسرے آپشن بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سے اشیائے خوردونوش کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ سپلائی کی پوزیشن کا جائزہ لینے اور اتحادی شراکت داروں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک سے زیادہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے کہ وہ زمینی سرحد کے ذریعے ہندوستان سے کھانے پینے کی اشیاء لانے کی اجازت دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادی شراکت داروں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سپلائی کی کمی کی صورتحال کی بنیاد پر درآمدات کی اجازت دینے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

اس سے قبل، پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز ایکسپورٹرز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) نے پاکستان میں پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم کرنے اور بھارت کے ساتھ تجارت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

foreign office

asim iftikhar

vegetables

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div