Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے اضافہ

رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے کی کمی ہوئی ہے
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2022 04:52pm
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ۔ فوٹو — فائل
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں 38 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر کا بھاؤ 218 روپے 98 پیسے ہوگیا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 223 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 15 پیسے کمی کے بعد 218 روپے 60 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں رواں سال مہنگائی کی شرح 20 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

SBP

پاکستان

Dollar

interbank

USD VS PKR

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div