ہمایوں سعید نے شادی کے وقت کیوں آنسو بہائے؟
انہوں نے یہ واقع گزشتہ ہفتے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں سنایا
اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی کے لئے آنسو بھی بہائے تھے۔
فریحہ الطاف سے گفتگو میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ میں ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا اور کافی عرصہ میری اور ثمینہ کی بات چیت رہی لیکن جب شادی کا وقت آیا اور ہمیں شادی کا طے کرنا تھا تو میں رونے لگا کہ کہیں اس کی شادی کہیں اور نہ ہو جائے، میں نے کہا مجھے اسی سے شادی کرنی ہے۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ اس پر میرے والدین نے مجھ سے کافی لڑائی کی، ماں باپ بولتے تھے کہ ابھی تمہاری شادی کا وقت نہیں ہے لیکن بالآخر ہماری شادی ہوگئی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔