ڈرامہ رائٹرخلیل الرحمان قمر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر خلیل الرحمان قمر کی کسی خاتون کے ساتھ آڈیو کال وائرل
شائع 08 ستمبر 2022 01:04am

معروف ڈرامہ خلیل الرحمان قمر آج ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر خلیل الرحمان قمر کی کسی خاتون کے ساتھ آڈیو کال کی ریکارڈنگ وائرل ہورہی ہے ۔

وائرل ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور خلیل الرحمان کسی شادی شدہ خاتون سے گفتگو کررہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

تاہم اس آڈیو کے حوالے سے خلیل الرحمان کی جانب سے کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب آج نیوز نے آڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے ڈرامہ رائٹر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا ۔