Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان کی درخواست پر عراق کا زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان

پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ ہوا۔
شائع 11 ستمبر 2022 01:56pm
چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزا سہولت دینے کا اعلان، تصویر اےایف پی
چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزا سہولت دینے کا اعلان، تصویر اےایف پی

پاکستان کی درخواست پر عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فرہود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستانی زائرین کے ویزا اجراء میں تاخیر،ویزا تعداد میں اضافہ اور عراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی جس پر عراقی وزیر داخلہ نے تمام تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبات کی فوری منظوری اور ان پر بلاتاخیر عملدآمد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زیرالتواء پاکستانی زائرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفورعملدرآمد کیا جائے گا۔

عراقی وزیرداخلہ نے چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزا سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ ہوا جبکہ مسائل کے پائیدارحل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہود کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔

عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیرداخلہ اللہ کا شکریہ ادا کیا۔

Interior Minister

پاکستان

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Iraq

pilgrims

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div