Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

انگلش ٹیم 17سال بعد کل کراچی پہنچے گی، پریکٹس شیڈول کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 ستمبر سے کھیلے جائیں گے
شائع 14 ستمبر 2022 10:24pm
4 میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ 3میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
4 میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ 3میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17سال بعد دورہ پاکستان کے لیے کل کراچی پہنچے گی، نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

پاکستان17سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جوزبٹلر کی قیادت میں انگلش ٹیم کا 19رکنی اسکواڈ کل صبح کراچی پہنچ رہا ہے۔

جس کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان جوزبٹلر دوپہر 2 بجے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے۔

تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے لیے تیاریوں میں تیزی آنے لگی، کھلاڑیوں کو لانے اور لے جانے کے لیے بلٹ پروف کوچز بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

اسٹیڈیم میں پچز کا کام مکمل ہوگیا جبکہ چار پریکٹس پچز بھی تیار کرلی گئیں جبکہ گھاس کی کٹنگ کرکے گراؤنڈ کو خوبصورت شکل میں ڈھالا جارہا ہے، مختلف انکلوژرز میں صفائی کا کام بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ پاک انگلینڈ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پہلا پریکٹس سیشن 16ستمبر بروز جمعہ کی شام کرے گی جبکہ ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، جس کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا، 4 میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ 3میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔

پاکستان

karachi

England

lahore

t20 series

Jos buttler

pak vs eng

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div