Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے مشہور ہئیراسٹائل کے پیچھے کیا راز ہے؟

ستر سالوں میں بہت کچھ بدلہ، لیکن جو نہ بدلا وہ تھا ملکہ کا ہئیر اسٹائل، ایسا کیوں؟
شائع 20 ستمبر 2022 04:46pm
آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی
آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرچکی ہیں، انہوں نے 70 سال تک تختِ برطانیہ پر راج کیا۔ ان ستر سالوں میں بہت کچھ بدلہ، لیکن جو نہ بدلا وہ تھا ملکہ کا ہئیر اسٹائل۔

ملکہ الزبتھ دنیا بھر میں اپنی قابلِ رشک خوبصورتی کیلئے مشہور ہیں، ان کے ملبوسات، جواہرات، جیولری اور اخلاقیات لوگوں کیلئے ایک مثال رہے۔

لیکن انہوں نے 70 سال تک اپنا مخصوص ہئیر اسٹائل برقرار کیوں رکھا؟ اس کے پیچھے بھی ایک کہانی ہے۔

ان کا ٹوپی نما ہئیر اسٹائل مہر اور ڈاک ٹکٹ سے لے کر کرنسی نوٹوں تک ہر جگہ موجود ہے، ملکہ نے اپنے بالکل متوازن انداز میں بنائے گئے بالوں کو کبھی تبدیل نہیں کیا۔

آنجہانی ملکہ کا یہ مخصوص ہئیر کٹ ان کے ہئیر ڈریسر ایان کارمائیکل کی مہربانی ہے جو لندن کے کووینٹ گارڈن میں واقع “ٹریور سوربے سیلون” کے سینئیر اسٹائلسٹ ہیں۔

معروف ہئیراسٹائلسٹ بین کوک کے مطابق ملکہ کا اپنا “شیمپو اور سیٹ” طریقہ تھا۔ بالوں کو دھونے کے بعد چھوٹے رولرز اٹالین بوائے تکنیک کے زریعے مخصوص جگہوں پر لگائے جاتے تھے۔ بال سوکھنے کے دوران یہ عمل بار بار دہرایا جاتا اور اس طرح آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کا مشہور زمانہ ہئیر اسٹائل تیار کیا جاتا۔

اس طویل عرصے میں کچھ تبدیل نہیں ہوا، سوائے ان کے بالوں کے رنگ کے، جو براؤن سے سرمئی اور پھر سفید ہوگئے۔

Queen Elizabeth II

weird

Hair Style

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div