Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

چاول سے بنائیں صرف 20 منٹ میں جلد اور بال خوبصورت

جلد اور بالوں کے لیے چاول کے پانی کے ممکنہ فوائد، پانی بنانے اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ
شائع 01 اکتوبر 2022 07:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں لوگ بہترین جلد اور بالوں کے لیے چاول کا پانی استعمال کرتے ہیں۔ کچھ بیوٹی کمپنیوں کا بھی دعویٰ ہے کہ چاول کے پانی میں اینٹی ایجنگ (بڑھاپے کے خلاف کارآمد) خصوصیات ہیں۔

یہ پانی، چاولوں کو بھگونے یا ابالنے کے بعد بچا ہوا نشاستہ دار مائع پر مشتمل ہوتا ہے اور کوئی بھی گھر پر چاول کا پانی بنا سکتا ہے۔

اس مضمون میں جلد کے لیے چاول کے پانی کے ممکنہ فوائد، پانی بنانے اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

چاول کا پانی جلد کے لیے کتنا مفید ہے؟

چاول کا پانی جلد کے لیے کافی مفید ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس

چاول میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جیسے کہ انوسیٹول۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچانے والے غیر مستحکم مالیکیولز کے خلاف کام کرتے ہیں۔

جلد کی عمر کم کرنا

اس بات کے محدود ثبوت موجود ہیں کہ چاول کا پانی جلد کی عمر کو کم یا سست کر سکتا ہے۔

2018 کے مطالعے میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ چاول کے پانی نے جلد کی عمر بڑھانے میں ملوث ایک انزائم ایلسٹیز کی سرگرمی کو کم کیا ہے۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ چاول کا پانی جلد پر جھریوں اور لکیروں کی تشکیل کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

2001 کے ایک مطالعہ کے مطابق انوسیٹول موجودہ جھریوں کو ہموار کر سکتا ہے۔

خشکی کا علاج

ابتدائی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ خمیر شدہ چاول کا پانی بعض فنگس کی نشوونما کو روک سکتا ہے۔

2013 کے ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ پرانے چاول کے پانی میں ”بیکٹیریم بیکیلس سیریس“ ہوتا ہے، جو اینٹی بائیوٹکس زویٹرمائسن اے اورکینوسامائن پیدا کرتا ہے۔

بالوں کے لیے چاول کا پانی استعمال کرنے کے حامی اس پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ بالوں کا گرنا ختم کرتا ہے، بالوں کو ہموار کرتا ہے، چمک بڑھاتا ہے، بالوں کو مضبوط بناتا ہے، لمبا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

چاول کا پانی بنانے کا طریقہ

چاول کا پانی بنانے کے چند طریقے ہیں۔

آدھے کپ بغیر پکے چاول کو دو سے تین کپ پانی میں 30 منٹ تک بھگو دیں۔

چاولوں کو عام طور پر کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والے پانی کی دوگنی مقدار میں ابال کر پکائیں۔

پانی کو صاف پیالے یا بوتل میں چھان لیں۔ باقی کو صاف کنٹینر میں فریج میں رکھیں۔

خمیر شدہ چاول کا پانی بنانے کے لیے بھگونے کا طریقہ استعمال کریں اور پھر چاول کے پانی کو ریفریجریٹر میں ذخیرہ کرنے سے پہلے کمرے کے درجہ حرارت پر ایک دون دن کے لیے چھوڑ دیں۔

جلد کی دیکھ بھال کے لیے چاول کے پانی کا استعمال کیسے کریں؟

جلد کی دیکھ بھال کے لیے چاول کا پانی استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں۔

چاول کے پانی سے چہرہ دھو لیں، صفائی کے بعد چاول کے پانی کو ٹونر کے طور پر لگائیں، چاول کے پانی کو اسپرے کی بوتل میں ڈالنے کے بعد چہرے پر چھڑکیں، غسل میں چاول کا پانی شامل کریں۔

کچھ لوگ چاول کے پانی کو بالوں کے کنڈیشنر یا علاج کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔

Hair Treatment

Skin care

Skin Treatment

Rice water

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div