Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

ایک ہفتے میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات
شائع 14 اکتوبر 2022 05:45pm
پیاز 2 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل
پیاز 2 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل

ادارہ شمایرات نے ہدتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.57 اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.44 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتیا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، آلو ایک روپے 21 پیسے فی کلو جب کہ دال مونگ ایک روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں کمی ہوئی ہے، ٹماٹر 30 روپے 44 پیسے فی کلو، انڈے 5 روپے 20 پیسے فی درجن اور پیاز 2 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دال مسور6 روپے 16 پیسے، دال چنا 3 روپے 48 پیسے فی کلو، بیس کلو آٹے کا تھیلا 14 روپے 84 پیسے جب کہ لہسن، دال ماش چینی اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید براں، ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اسلام آباد

Inflation

weekly inflation report

Pakistan's Economy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div