Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران کا مقصد انتخابات نہیں بلکہ کچھ اور ہے: احسن اقبال

سیلاب زدہ علاقوں میں انتخابات آئندہ 6 سے 8 ماہ تک ممکن نہیں
شائع 14 اکتوبر 2022 07:03pm
عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ فوٹو — فائل
عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں انتخابات آئندہ 6 سے 8 ماہ تک ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے بڑے علاقے میں سیلاب کا پانی کھڑا ہے، ایسے سیلاب زدہ علاقوں میں آئندہ 6 سے 8 ماہ تک عام انتخابات ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں، لہٰذا عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ مہنیوں میں پاک فوج کے کئی افسران و جوانوں کی شاہدتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد انتخابات نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملکی سرحدوں کے محافظ ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما افواج پاکستان کے سربراہ کو حدف تنقید بنا رہے ہیں۔

pti

PMLN

اسلام آباد

imran khan

Elections

politics Oct 14

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div