Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی لانگ مارچ: قافلہ ایم اے او کالج جنکشن پہنچ گیا

دن 11 بجے کارواں لاہور کے لبرٹی چوک سے روانہ ہوا
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 11:05pm

پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ لبرٹی چوک سے روانہ ہوچکا ہے اور کلمہ چوک سے ہوتے ہوئے براستہ اچھرہ بازار، کینال پل فیروز پور روڈ، قرطبہ چوک اب ایم اے او کالج جنکشن پہنچ چکا ہے، مارچ کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کر رہے ہیں۔

لانگ مارچ کے قافلے نے لاہور کے کلمہ چوک پر کچھ دیر پڑاؤ ڈالا لیکن اس دوران عمران خان کی جانب سے کوئی خطاب نہ کیا گیا، تاہم اچھرہ پہنچتے ہی عمران خان نے شرکاء سے مختصر خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’چھوٹا چور جیل جاتا ہے، بڑا چور وزیراعظم بن جاتا ہے‘

لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جو براستہ فیروز پور روڈ آزادی چوک کی جانب گامزن ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں، جبکہ گاڑیوں کی بھی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی اس وقت کنٹینر پر موجود ہیں جسے کارکنان کی بڑی تعداد نے گھیرا ہوا ہے۔

جبکہ کچھ کارکنان اوور ہیڈ برج پر چڑھ کر بیٹھ گئے جن سے کنٹینر پر موجود عمران خان نے ہاتھ بھی ملایا۔

لانگ مارچ نے دو گھنٹے میں دو کلو میٹر سے بھی کم سفر کیا ہے، جس کے مطابق عمران خان کو اچھرہ تک پہنچنے میں مزید دو گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

لانگ مارچ کلمہ چوک، اچھرہ، قرطبہ چوک سے گزرے گا اور لٹن روڈ سے جین مندر، ایم اے او کالج سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچے گا۔

لانگ مارچ آج رات آزادی چوک اورشاہدرہ کےدرمیان پڑاؤ ڈالے گا اور کل شاہدرہ سے روانہ ہوکر کامونکی پہنچے گا۔

پھر پیر کی صبح گوجرانوالا روانگی ہوگی اور رات کو سیالکوٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

بدھ کو شرکا گجرات سے نکل کر رات تک جہلم پہنچیں گے، جمعرات کو قافلہ جہلم سے راولپنڈی پہنچے گا۔

دیگر شہروں میں ریلیاں

کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی انصاف ہاؤس سے تین تلوار پہنچ گئی ہے۔ جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

لانگ مارچ کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں نرسری سے تین تلوار تک کار اور بائیک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کی، جس میں سابق ارکان قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں بھی پی ٹی آئی کے خواتین ونگ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

باڑہ میں پی ٹی آئی کے رہنما اقبال آفریدی اور شفیق آفریدی کی قیادت میں مینار مسجد سے خیبر چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

تیاریاں مکمل

پاکستان تحریک انصاف نے آج سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا، لاہور کے لبرٹی چوک سے دن 11 بجے حقیقی آزادی مارچ کا سفر شروع ہوگا ۔

لانگ مارچ کے لیے کارکنان نے ابھی سے لبرٹی چوک پر ڈیرے ڈال لیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ شام لبرٹی چوک کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا اور انہوں نے کارکنان کے نام اہم پیغام بھی جاری کیا۔

پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا، لبرٹی چوک سے لانگ مارچ فیروز پور روڈ، اچھرہ، مزنگ، ایم او کالج، جنرل پوسٹ آفس چوک اور داتا دربار سے آزادی چوک پہنچے گا ۔

لانگ مارچ اگلے دن شاہدرہ سے شروع ہوگا، لانگ مارچ دوسرے روز مرید کے اور کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا۔

اس کے بعد لانگ مارچ ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا، پھر سمبڑیال اور وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا، جس کے بعد لانگ مارچ لالہ موسیٰ کھاریاں سے جہلم جائے گا۔

لانگ مارچ گوجر خان سے راولپنڈی اور 4 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہوگ جبکہ ملک بھر سے قافلے بھی اسی دن اسلام آباد پہنچیں گے۔

حقیقی آزادی مارچ کے لئے خصوصی کنٹینر لبرٹی چوک پر موجود ہے، قائدین کے آرام کے لئے ایگزیکٹو پورشن بھی بنایا گیا ہے، جس میں اے سی آرام دہ صوفے اور واش روم کی سہولت بھی میسر ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے لانگ مارچ کی ایک اور حکمت عملی بتادی۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے، گاڑیاں پیچھے ہوں گی اور لوگ پیدل مارچ کے ساتھ ساتھ آگے آگے چلیں گے، جہاں جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے، اگلے جمعے کو ہم راولپنڈی پہنچیں گے۔

pti

imran khan

lahore

PTI long march 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div