Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

علیم خان کی کمپنی نے سلک بینک خریدنے کا ارادہ ترک کردیا

پارک ویو کا فیصلہ اس کی کاروباری ترجیحات میں تبدیلی کی وجہ سے آیا، سلک بینک
شائع 31 اکتوبر 2022 11:18pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

تاجر، سیاستدان اور پارک ویو انکلیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مالک عبدالعلیم خان نے سلک بینک لمیٹڈ کے کم از کم 51 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کرنے کا اپنا ارادہ واپس لے لیا۔

اس پیشرفت کا اشتراک سلک بینک لمیٹڈ نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کیا۔

سال کے آغاز میں پی وی ای ایل نے پیشکش کے لیے اپنے منیجر عارف حبیب لمیٹڈ کے ذریعے سلک بینک میں کم از کم 51 فیصد شیئر ہولڈنگ کے اجراء کے خلاف 12 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

اس ضمن میں بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک میٹنگ میں عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے نمائندے کو بھی مدعو کیا گیا تھا کہ وہ پی وی ای ایل کی طرف سے مجوزہ کیپٹل انجیکشن کی حیثیت کے بارے میں بورڈ کو اپ ڈیٹ کریں۔

اے ایچ ایل کے نمائندے نے سلک بینک کو مطلع کیا کہ کاروباری ترجیحات میں تبدیلی کی وجہ سے، پی وی ای ایل نے بینک میں کم از کم 51 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کرنے کا اپنا ارادہ واپس لے لیا ہے اور اے ایچ ایل سے درخواست کی کہ وہ بینک کو آگاہ کریں۔

سلک بینک نے مزید کہا اے ایچ ایل کے نمائندے نے بورڈ کو مطلع کیا کہ بینک کا سرمایہ بڑھانے کے لیے انہوں نے دوسرے ممکنہ سرمایہ کاروں کی نشاندہی کی ہے جن کے ساتھ وہ بات چیت کر رہے ہیں اور ضروری لیٹر آف انٹنٹ کی وصولی کے بعد وہ بورڈ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

پارک ویو انکلیو کو 22 مارچ 2012 کو کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی ویژن گروپ کا حصہ ہے جو کہ دواسازی کی صنعت، سینما گھر اور تعلیم سمیت دیگر کاروباروں کی ایک وسیع صف میں شامل ہے۔

عمر فاروق منان پارک ویو انکلیو کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ کرن علیم خان پی وی ای ایل میں 50 فیصد شیئر ہولڈر ہیں جب کہ عبدالرحمن خان اور زینب علیم خان کے پاس کمپنی میں 25 فیصد شیئر ہولڈنگ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس فوجی فاؤنڈیشن نے بھی سلک بینک لمیٹڈ میں اکثریتی حصص حاصل کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی تاہم اس میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔

PSX

Aleem Khan

Shares

silk bank

fouji foundation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div