Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

رواں سال کا آخری چاند گرہن آج ہوگا

چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 08:52am
تصویرــ گوگل
تصویرــ گوگل

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں چاند کو گرہن لگنے کا جزوی طور پر مشاہدہ کیا جاسکے گا، جبکہ ایشیا میں بھی دیکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ چاند گرہن کو آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا میں دیکھا جائے گا ساتھ ہی شمالی اور مشرقی یورپ کے کچھ حصے میں چاند گرہن کو دیکھا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز شام 5 بجکر 6 منٹ پرہوگا جبکہ اختتام 5 بجکر 49 منٹ پر ہوگا اور مکمل طور پر اختتام 6 بجکر56 منت پر ہوگا۔

پاکستان

Moon Eclipse

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div