Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی میں اضافہ

میدانی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی
شائع 08 نومبر 2022 09:02am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری سے موسم حسین ہوگیا، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ میدانی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی۔

رت بدلتے ہی بادلوں نے رنگ جمانے شروع کردیے، ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

سوات میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، شانگلہ میں 3 دن سے بارش اور برفباری نے موسم خوشگوار کردیا۔

آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی کالی گھٹاؤں اور یخ بستہ ہواؤں نے فطری حسن کو مزید نکھار دیا جبکہ ملکہ کوہسار مری میں پھوار پڑنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

اسلام آباد میں بارش اور لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں نے سردی بڑھا دی جبکہ لاہور کے گردونواح میں اسموگ سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ دیربالا میں پہاڑوں پر برفباری سے وادی کا حسن نکھرآیا، جس کے باعث سردی میں بھی اضافہ ہوگیا۔

لواری ٹاپ، کمراٹ، جاز بانڈہ اور سیدگئی جھیل میں برفباری سے ہرسو سفیدی چھاگئی، برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح پہنچ گئے۔

azad kashmir

Cold Weather

اسلام آباد

weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div