Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ورلڈکپ سیمی فائنلز میں اب تک کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہا؟

نیوزی لینڈ کی ٹیم ماضی میں تینوں بار قومی ٹیم کو نہ ہرا سکی
شائع 09 نومبر 2022 08:46am
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

ورلڈکپ سیمی فائنلزمیں پاکستان اب تک کیویز سے ناقابل شکست رہا، نیوزی لینڈ کی ٹیم ماضی میں تینوں بار قومی ٹیم کو نہ ہرا سکی۔

پاکستان سے میگا ایونٹ کا سیمی فائنل ہمیشہ ہی کیویزکے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، آج تک شاہینوں کو ہرا نہیں پائے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلی بار1992کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جوڑپڑا، جہاں عمران خان کی قیادت میں ٹیم نے حیران کردیا، کیویزکو انہی کی سرزمین پرشکست سے دوچار کیا۔

دونوں ٹیموں کا1999کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں مانچسٹر میں آمنا سامنا ہوا،یہاں بھی گرین شرٹس ٹائٹل کی راہ میں رکاوٹ بنے، پاکستان وسیم اکرم کی قیادت میں فاتح لوٹا۔

اس کے بعد 2007کے ٹی 20ورلڈکپ میں بھی دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ ہوا مگر کیپ ٹاؤن میں بلیک کیپس بےبس نظر آئے ،سیمی فائنل میں مسلسل تیسری بارناکامی ان کا مقدر بنی۔

اس بار تاریخ بدلے گی یا روایت برقراررہے گی ،فینز کو بےصبری سے اہم ٹاکرے کا انتظار ہے۔

semi final

cricket

New Zealand

پاکستان

ICC

T20 World Cup

1992 world cup

1999 world cup

2007 t20 world cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div