Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

صبا قمر نے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

یہ ایوارڈ انہیں فلم کملی میں عمدہ اداکاری پر دیا گیا ہے
شائع 24 نومبر 2022 10:42pm

اداکارہ صبا قمر نے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی کی مقبول و معروف اداکارہ صبا قمر نے فلم کملی میں عمدہ اداکاری پر بھارت کے چندی گڑھ میں ہونے والے انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کو رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کی کاسٹ میں صبا قمر، ثانیہ سعید، عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کھوسٹ فلمز کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبا قمر، سرمد کھوسٹ اور عارف حسن نے انڈیا کے انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اہم ایوارڈز جیت لیے ہیں۔

فلم کملی کے علاوہ، سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا نے دو ایوارڈ جیتے ہی جس میں فلم زندگی تماشا میں عارف حسن کو بہترین اداکار جبکہ سرمد کھوسٹ کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹارماہرہ خان حال ہی میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والے انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی شارٹ فلمپرنس چارمنگ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

اس مختصر فلم کو گزشتہ سال پاکستانی سپراسٹار شہریار منور نے بطور رائٹر اور پیش کیا تھا جس میں ماہرہ خان اور زاہد احمد پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

saba qamar

Sarmad Khoosat

Kamli

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div