Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

بھارت میں 14 سالہ لڑکے کولڑکی کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑا

لڑکے نے ساتھی طالبہ کودھمکیوں کے ساتھ شادی کی پیشکش بھی کی
شائع 26 نومبر 2022 02:08pm
لڑکے نے ساتھی طالبہ کی ویڈیو 17 نومبرکواپ لوڈ کی تھی۔ تصویر/ بکس بے
لڑکے نے ساتھی طالبہ کی ویڈیو 17 نومبرکواپ لوڈ کی تھی۔ تصویر/ بکس بے

سوشل میڈیا کا بےدھڑک استعمال کرنے والے ہوشیارباش، بھارت میں 14 سالہ لڑکے کو اپنا رشتہ بھجوانے اورلڑکی کی تصاویراپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی شہر پونے میں سوشل میڈیا پر 13 سالہ لڑکی سے اظہارمحبت اوراس کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کے جُرم میں 14 سالہ لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آٹھویں جماعت کے لڑکے نے اسکول میں ساتھ پڑھنے والی لڑکی کی تصاویرسے ویڈیو بنا کرنہ صرف سوشل میڈیاپراپ لوڈ کردیں بلکہ اسے دھمکی بھی دی کہ مجھ سے دوستی نہ کی تو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

طالبہ نے لڑکے کی پوسٹس دیکھنے کے بعد معاملہ اپنی والدہ کو بتایا جو بیٹی کو ساتھ لے جا کر پولیس میں شکایت درج کروا آئیں جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکے نے میری بیٹی کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے اسے شادی کی بھی پیشکش کی۔

لڑکے نے ساتھی طالبہ کی ویڈیو 17 نومبرکواپ لوڈ کی تھی جس کی شکایت 21 نومبر کو درج کروائی گئی ہے۔

پولیس کےمطابق لڑکا اورلڑکی دونوں ہی نوعمرہیں اس لیے امتحانات کے بعد لڑکے کو والدین کے ساتھ بلا کرچائلڈ ویلفئیر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے والدین کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

india

Marriage proposal

teenage boy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div