Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

معاہدے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی ایم کیوایم کا ہوگا، گورنر سندھ

وزیر اعلٰی کی قیادت میں سندھ میں اچھا کام ہو رہا ہے، کامران ٹیسوری
شائع 26 نومبر 2022 05:28pm
Karachi administrator will be from MQM as per agreement with PPP Kamran Tessori | Aaj News

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے معاہدے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی ایم کیو ایم کا ہوگا۔

کامران ٹیسوری اور ایڈ منسٹریٹر کراچی نے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کو جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعلٰی کی قیادت میں سندھ میں اچھا کام ہو رہا ہے، کراچی منی پاکستان ہے، صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پی پی سے کیے گئے معاہدے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی اور شہر کے تینوں ڈی ایم سیز ایم کیو ایم کے ہوں اور جب تک معاملات طے نہیں ہوں، مرتضیٰ ایڈمنسٹریٹر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اچھا کام رہے ہیں، کراچی کے دیگر پارکس کی بہتری کے لئے میرا تعاون رہے گا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جھیل پارک مصطفی کمال کےدور میں بنا تھا جو آج بھی خوبصورتی کے مناظر پیش کر رہا ہے۔

ایڈمنسٹیٹر کراچی کا کہنا تھا کہ شاہین پولیس کا شہید اہلکار وردی میں تھا، ان کے قاتل کو فرار کرانے والوں کو گرفتار کریں گے جب کہ مرکزی ملزم خرم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کی بھی مدد لیں گے۔

administrator karachi

karachi

PPP

MQM Pakistan

kamran tessori

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div