Aaj News

منگل, مارچ 05, 2024  
23 Shaban 1445  

ایلون مسک نے اپنی سائیڈ ٹیبل کی خوفناک تصویر شیئر کردی

'میں نے سوچا کہ آپ انسانیت اور امن کے حامی ہیں'
شائع 28 نومبر 2022 10:47pm
ٹصویر بزریعہ اے ایف پی
ٹصویر بزریعہ اے ایف پی

ٹوئٹر کے نئے باس ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو بندوقوں اور ڈائیٹ کوک کین اپنے ساتھ رکھ کر سوتے ہیں۔

مسک نے پیر کو اپنی بیڈ سائیڈ ٹیبل کی تصویر پوسٹ کی جس میں دو ریوالور اور کچھ ڈائیٹ کوک کے کین رکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مذکورہ بندوقیں کسی فلم میں استعمال ہونے والے پروپ کی طرح لگ رہی تھیں، جن میں سے ایک 19ویں صدی کا پستول معلوم ہوتا ہے۔

مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کوسٹرز کی کمی پر معذرت کرتے ہوئے لکھا ”میرے پاس کوسٹرز کی کمی کا کوئی عذر نہیں۔“

ایلون کے ٹوئٹ ہزاروں کی تعداد میں تبصرے موجود ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ”آپ گن کلچر کی حمایت کرتے ہیں؟ میں نے سوچا کہ آپ انسانیت اور امن کے حامی ہیں۔“

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ”کوک صح کیلئے نقصان دہ ہے ایلون۔“

ایک اور ٹوئٹ میں، ٹیک بلینئیر نے کہا کہ الفاظ کی حد کو موجودہ 280 سے بڑھا کر 420 کرنا ایک ”اچھا خیال“ ہے۔

Elon Musk

Bedside Table

Diet Coke

Musket Gun

Revolver

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div