شہباز گل کو بلوچستان پولیس حکام نے طلب کرلیا
شہباز گل کے خلاف قلعہ عبداللہ بلوچستان میں پرچہ درج ہوا ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو بلوچستان پولیس حکام نے طلب کرلیا،اگر شہبازگل نہیں آتے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ شہباز گل کے خلاف قلعہ عبداللہ بلوچستان میں عزیز اللہ اچکزئی کی مدعیت میں پرچہ درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز گل کی طرف سے حساس اداروں کے افسران کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور شہباز گل کے بیانات ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست ہے، جس کے بعد بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو رابطہ کرکے فوری طورپر کوئٹہ پہنچنے کو کہاہے اوراگر نہیں آئیں گے تو وارنٹ جاری کرکے گرفتارکرکے لایاجائے گا۔
pti
بلوچستان
shehbaz gill
quetta police
مزید خبریں
کسی جماعت نے اپنے منشور کی تکمیل کیلئے پیپلز پارٹی سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں، آصف زرداری
مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق
توشہ خانہ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کو آخری موقع دے دیا
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گرفتاری کے متضاد دعوے
تشدد کا شکار رضوانہ نے تعلیم کا آغاز کردیا، اسکول میں پہلا دن
عادل راجہ کی جائیداد نیلامی کیلئے کارروائی کا آغاز، پولیس کا مقامی عدالت سے رجوع
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.