Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

مخالفین نے منہ سنبھال کر بات نہ کی تو مُکا مار کر منہ ٹھیک کردیں گے، فضل الرحمان

امریکا ایک شکست خور ملک ہے جس نے پوری دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، پی ڈی ایم سربراہ
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 12:08am
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — فائل
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — فائل

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کے حفاظتی ادارے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد سے سیاسی لیڈران جے یو آئی میں شامل ہو رہے ہیں، بلوچستان کا مستقبل جمیعت علماء اسلام سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی، فلاحی اور جہموری ملک بنانے لیے قافلہ آگے بڑھ رہا ہے، ہم ملک کو امن وآشتی کا گہوارہ بنائیں گے، اسلام کے علاوہ کوئی اور نظام نہیں، جس کے لیے قوم کی وحدت چاہیے جب کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے بھی کام کرتے رہیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے، پاکستان کی معیشت کو دلدل میں پھنسایا جب کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو نقصان پہنچایا گیا۔

مولا فضل ارحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سی پیک کو منجمد کیا، چین اور سعودی عرب کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا، عمران خان کی وجہ سے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان ملتوی کرنا پڑا، البتہ ہم چین سمیت دیگر دوعست ممالک کے اعتماد بحال کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حفاظتی ادارےکو پہلی بار تقسیم کرنے کی کوشش اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی گئیں، تحریک انصاف کو بھارت اور اسرائیل کے لوگ فارن فنڈنگ مہیا کر رہے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقلیتوں کو ان کا حق دینے کا عزم ہے، عالمی قوتوں کی الزام تراشیوں میں صداقت نہیں، امریکا ایک شکست خور ملک ہے جس نے پوری دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، البتہ ہمیں پاکستان مفاد عزیز ہے اور ہم اپنے ملک کو اس خطے کا اہم ملک بنائیں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو چور چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور ہے، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پھتر نہ مارے جائیں، ہمارے خلاف بات کرنے والوں نے منہ سنبھال کر بات نہ کی تو مُکا مار کر منہ ٹھیک کردیں گے۔

PDM

imran khan

quetta

Fazal ur Rehman

JUIF

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div