Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

امریکا کی مالی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی بڑھنے لگی

شرح سود 15سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
شائع 15 دسمبر 2022 09:33am
امریکی مرکزی بینک نے شرح سود بڑھا کر4.25 فیصد کردی۔ - تصویر/ترکش پریس
امریکی مرکزی بینک نے شرح سود بڑھا کر4.25 فیصد کردی۔ - تصویر/ترکش پریس

مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوتے ہی امریکا مالی بھی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

امریکا میں شرح سود 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ امریکی مرکزی بینک نے شرح سود بڑھا کر 4.25 فیصد کردی ہے۔

حکام کے مطابق شرح سود الگے سال بھی بڑھتی رہے گی اور مہنگائی میں بھی اضافے ہوتا رہے گا، جبکہ امریکا میں مہنگائی کا ہدف دو فیصد تھا لیکن مہنگائی کی شرح 5.50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اگرپاکستان کی بات کی جائے، تو رواں برس ہی اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے شرح سود 15 فیصد سے بڑھا کر 16 فیصد طے کی تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا دباؤ توقع سے زیادہ ہے، شرح سود میں اضافے کا مقصد مہنگائی کم کرنا ہے، معاشی سست روی اور عالمی حالات کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

United States

IMF

Dollar

Inflation

World Economy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div