Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آٹے کی قیمت میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

فائن آٹے کی بوری 10 ہزار تک پہنچ گئی، قرارداد
شائع 24 دسمبر 2022 12:13pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب اسمبلی میں آٹے کی قیمت میں اضافے کیخلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔

ن لیگ کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی محاذ آرائی کے دوران آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فائن آٹے کی بوری 10 ہزار تک پہنچ گئی، لاہور میں پہلے ہی روٹی 15 اور نان 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، روٹی اور نان مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آٹے کی قیمت کو فوری کنٹرول کیا جائے، شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

punjab

punjab assembly

Flour

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div