Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک کے بالائی علاقوں، شمالی بلوچستان میں کڑاکے کی سردی

8 جنوری تک موسم شدید سرد رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
شائع 04 جنوری 2023 09:19am
برفباری کے باعث وادی نیلم نے سفید چادر اوڑھ لی ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
برفباری کے باعث وادی نیلم نے سفید چادر اوڑھ لی ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

ملک کے بالائی علاقوں سمیت شمالی بلوچستانمیں بھی سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ کئی جگہوں پرمتعدد سردی نے خون جما دیا۔

گزشتہ روز قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا جبکہ زیارت، اسکردو، استورمیں منفی 11 اور گلگت، پاراچنار منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کے باعث رات سڑکوں پر گزارنے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے8 جنوری تک موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

Cold Weather

بلوچستان

karachi weather

Pakistan Weather

Winters

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div