Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

وزیرآباد واقعہ، حملہ آور تین تھے، فواد چوہدری

عمران خان کے گارڈز کی جانب سے کوئی گولی نہیں چلائی گئی۔
شائع 04 جنوری 2023 05:08pm
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرآباد واقعے میں عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گارڈز کی جانب سے کوئی گولی نہیں چلائی گئی، ملنے والی گولیاں تین قسم کی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ حملہ آور تین تھے، ایک حملہ آور گرفتار جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد حملے میں ہمارا ایک کارکن شہید ہوا، جائے وقوعہ سے 14 اور ایک بلڈنگ سے 9 گولیاں برآمد ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں عمران خان کو 8 زخم آئے جس میں تین بلٹ کے زخم ہیں۔ معظم کو شوٹر نے گولی ماری، واقعے میں تین ملزمان ملوث تھے، جس میں صرف ایک گرفتار ہوا جبکہ دو ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔

pti

imran khan

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div