Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی تعمیری بات ہوئی، ترجمان ایسٹر پیریز

جنیوا کانفرنس کے موقع آئی ایم وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات متوقع
شائع 08 جنوری 2023 11:30am
ترجمان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایسٹر پیریز - تصویر/ فائل
ترجمان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایسٹر پیریز - تصویر/ فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد ہے، ایم ڈی (آئی ایم ایف) نے متاثرین سیلاب سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

جنیوا کانفرنس کے موقع (آئی ایم ایف) کے وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات متوقع ہے جس میں نمایاں مسائل آگے بڑھانے پر بات چیت کا امکان ہے۔

Shehbaz Sharif

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div