Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عمران خان، پرویز الٰہی سے منسوب خبر پر پی ٹی آئی کی وضاحت

پاکستان تحریک انصاف نے ایسی خبروں پر قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا
شائع 10 جنوری 2023 11:08am

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے منسوب خبرکو گمراہ کن قراردیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

نجی ٹی چینل ’سُنو ٹی وی‘ کے مطابق عمران خان نے پرویزالٰہی پراربوں روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے سنو ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی خبرگمراہ کن اورپراپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹس میں واضح کیا کہ وہ سنو ٹی وی کی جانب سے جھوٹی افواہ سازی اور منظم پراپیگنڈہ مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے منسوب اطلاع نہایت بیہودہ، من گھڑت اور گمراہ کن ہے۔

انہوں نے لکھا کہ، ’پے در پے جھوٹی خبروں کے نہ رکنے والے سلسلے کا نہایت غور سے جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو چیئرمین تحریک انصاف کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔‘

پی ٹی آئی ترجمان نے ایسی خبروں پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ تراشنے اور بے سرو پا ذرائع کی آڑ میں گمراہ کن افواہ سازی کا سلسلہ ترک نہ کرنے پر بھرپور قانونی کارروائی سے قبلہ درست کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسنو ٹی وی کی خبرمیں کہا گیا تھا کہ، ”عدم اعتماد سے پہلے ہی عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب پرعدم اعتماد، دونوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئےہیں اور عمران خان نے پرویزالٰہی سےناراضگی کااظہارکیا ہے۔“

چینل کی جانب سے مزید دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے پرویزالٰہی پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی کی وجہ سے ان کی مقبولیت کا گراف نیچے آتا جارہا ہے۔

pti

Farrukh Habib

imran khan

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

SUNO TV

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div