Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فواد چوہدری کا دو ہفتوں میں وفاقی حکومت کو گھر بھجوانے کا دعویٰ

خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل سے متعلق اعلان کے بعد ردعمل
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 03:46pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی جانب سےآج شام تک اسمبلی تحلیل کیے جانے کی سمری گورنر کو بھجوانے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت کو 2 ہفتوں میں گھربھیجنےکا دعویٰ کردیا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل عام انتخابات کا راستہ ہموار کرنے کی طرف اہم قدم ہو گا، ملک میں انتخابات کا ڈنکا بجے گا۔

فواد چوہدری نے آج نیوز کی خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں مزید لکھا اگلے دو ہفتوں میں وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے، اصل معاملہ سیاسی استحکام کا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا ممکنہ آخری اجلاس ختم کچھ دیر قبل ختم ہوا، وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کیے جانے کی سمری آج شام تک گورنر کو بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیاکہ وہ آج شام کو سمری گورنر کو بھیج دیں گے۔

pti

mehmood khan

Fawad Chaudhary

KP Assembly

KP Assembly dissolve

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div