Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کو عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، زمان پارک پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود

رات گئے کارکن پہنچ گئے، حکومت کیخلاف نعرے بازی
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 12:54pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

فواد چوہدری کی گرفتاری سے قبل خبریں گرم تھیں کہ پولیس پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے، رات گئے کارکن زمان پارک پہنچ گئے، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔وقت گزرنے کے ساتھ ان کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خود پی ٹی آئی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے۔

اس حوالے سے نصف شب کو لاہور میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، آؤ گرفتارکرکے دکھاؤ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کوگرفتارکرناپاکستان کےخلاف ایک سازش ہے، پولیس میں ہمت ہے تو خان کو گرفتار کرے،پاکستان کواس وقت معاشی بحران کاسامنا ہے، حکومت پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت ملک میں الیکشن کرائے، ہوش کےناخن لیں،پاکستان کوکسی امتحان میں نہ ڈالیں،حکومت عمران خان اورعوام سے خوفزدہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کہ اطلاعات ہیں کہ کٹھ پتلی حکومت آج رات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی، کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

پی ٹی آئی کےآفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سےکارکنان کے لئےہدایت جاری کی گئی ہیں۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Fawad Chaudhry arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div