Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے اتفاق شوگر ملز کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 فروری کو سماعت کرے گا
شائع 03 فروری 2023 03:05pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اتفاق شوگر ملز کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں کپاس کی کاشت کی زمین پر شوگر ملز لگانے کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پنجاب پولیس کے افسر کی برطرفی درست قرار

دوسری جانب سپریم کورٹ نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پنجاب پولیس کے افسر کی برطرفی درست قرار دے دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سی آئی اے لاہور پولیس کے افسر لیاقت علی کی برطرفی کے خلاف اپیل پر سماعت سماعت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس افسر کا شہری کو 3 دن تک غیر قانونی حراست میں رکھنا مس کنڈکٹ ہے، پولیس افسر کے خلاف محکمے نے انکوائری کی اور مس کنڈکٹ کا ذمہ دار قرار دیا، عدالت پولیس انکوائری میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

عدالت عظمیٰ نے پولیس افسر لیاقت علی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔

Supreme Court

اسلام آباد

ittefaq sugar mills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div